Sunday, May 5, 2019

What is mobile rooting? | How to root your android phone? | Pros and Cons | Urdu/English Explaination

"

موبائل کو روٹ کرنے کے فائدے یا نقصان
موبائل کو کیسے روٹ کریں؟

آج ہم آپ کو روٹ کے فوائد اور نقصانات کے ساتھ ساتھ آپ کو Androidانڈرائڈ موبائل کو روٹroot کرنے کا طریقہ بھی بتائیں گے۔


روٹ کیا ہے ؟
زیادہ تر لوگ روٹ کے متعلق جانتے ہیں لیکن کچھ لوگ نہیں جانتے کہ روٹ کیا ہے اور جو جانتے ہیں وہ یہ سمجھتے ہیں کہ روٹ موبائل کے لیے کوئی خطرناک چیز ہے۔





جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ایک موبائل فون بنانے والے کو موبائل استعمال کرنے والے سے زیادہ کنٹرول حاصل ہوتا ہے یعنی موبائل سافٹ ویئر کو جس طرح چاہے اسی مطابق ڈھال سکتا ہے۔ لیکن استعمال کرنے والے کے پاس محدود اختیار ہوتا ہے وہ سسٹم کی طرف سے دیئے گئے سافٹ ویئر کو ایڈٹ یا ڈلیٹ نہیں کر سکتا۔ اسے سسٹم کے فولڈرز تک رسائی نہیں ہوتی۔ ایک عام یوزر اور سپر یوزر میں یہی فرق ہوتا ہے۔

اگر آپ اپنے موبائل کے سسٹم کے تمام اختیارات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو موبائل کو روٹ کرنا پڑتا ہے۔ روٹ کرنے کے بعد آپ کو سپر یوزر کے اختیارات حاصل ہوتے ہیں۔ یعنی آپ کوئی بھی سسٹم ڈلیٹ کر سکتے ہیں اور اس کے علاوہ تمام خفیہ سیٹنگز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

 روٹ کے فوائد
روٹ کرنے کے بہت سے فائدے ہوتے ہیں روٹ کرنے کے بعد آپ کو تمام سسٹم فولڈرز تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ اس سے آپ کسی بھی سسٹم کی ترمیم کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ کے موبائل کی فون میموری بہت کم ہے اور سسٹم کی طرف سے بہت سے فضول ایپ جو خوامخواہ آپ کی میموری پر بوجھ ہوتے ہیں تو آپ روٹ کے ذریعے ان کو ڈلیٹ کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ آپ اپنے وائی فائی کا Mac ایڈریس چینج کر سکتے ہیں۔ چائنہ کے یا کیو موبائل وغیرہ کا Imei بھی چینج کر سکتے ہیں۔ موبائل کا سافٹ ویئر تبدیل کر سکتے ہیں ۔ موبائل فون کا سسٹم فونٹ تبدیل کر سکتے ہیں۔
موبائل سکرین اپنے کمپیوٹر پر آسانی سے شیئر کر سکتے ہیں۔
اپنی پسند کے سکرپٹ یا پیچ انسٹال کر سکتے ہیں۔ وائی فائی پاسوڈز ہیک کر سکتے ہیں۔ یا پہلے سے محفوظ پاسورڈ نکال سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہر وہ ایپ استعمال کر سکتے ہیں جو روٹ سے چلتا ہے۔ روٹ کے ذریعے آپ بیٹری ٹائمنگ میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔
لیکن روٹ کا مطلب یہ نہیں کہ روٹ کرتے ہی آپ کو یہ تمام سہولیات دستیاب ہوں گی۔ ہر کام کے لیے آپ کو اس کا سافٹ ویئر ڈاؤنلوڈ کرنا پڑے گا اور اس سافٹ ویئر کو روٹ فولڈر تک رسائی کی اجازت دینی ہوگی۔

روٹ کے نقصانات
روٹ کے نقصانات بہت کم ہیں اگر آپ expert ہیں تو کوئی نقصان نہیں۔ اگر آپ کے موبائل کی وارنٹی موجود ہے تو وارنٹی ضائع ہوگی کیونکہ کمپنی روٹ شدہ موبائل  claim نہیں کرے گا۔ چونکہ روٹ کے بعد آپ تمام سیٹنگز میں با اختیار ہوتے ہیں اس لیے اگر آپ نے غلطی سے کوئی ضروری سسٹم فولڈر یا ایپ ڈلیٹ کر دیا تو موبائل کو دوبارہ سافٹ ویئر کرنا پڑے گا۔
خالی روٹ کرنے سے کوئی نقصان نہیں جب تک آپ کوئی فولڈر یا ایپ ڈلیٹ نہیں کریں گے۔

 روٹ کرنے کا طریقہ
انڈرائڈ موبائل فون کو روٹ کرنے کے لیے آپ کو روٹ کرنے والا ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا پڑتا ہے۔ بعض موبائل فون ایپلیکیشن سے روٹ ہوجاتے ہیں لیکن نئے version کے موبائل فونز کو کمپیوٹر سے روٹ کرنا پڑتا ہے۔
روٹ کے لیے بہت سے سافٹ ویئر موبائل اور کمپیوٹر کے لیے دستیاب ہیں لیکن یہ آپ کو پلے اسٹور پر نہیں ملیں گے۔

مثال کے طور پر ہم یہاں Kingroot ایپ سے روٹ کرنے کا طریقہ بتائیں گے۔ سب سے پہلے www.kingroot.net سے اس apkk فائل ڈاؤن لوڈ  کر کے انسٹال کریں۔ اس کو اوپن کریں اور موبائل کو انٹرنیٹ سے کنیکٹ کریں۔ اب try root پہ کلک کریں۔ موبائل روٹ ہونا سٹارٹ ہوجائے گا جب سو فیصد مکمل ہوجائے گا تو سمجھ لیں موبائل فون روٹ ہوگیا ہے اور آپ کے موبائل میں ایک ایپ SuperSu کے نام سے انسٹال ہوجائے گا۔ اسی سپر یوزر کو انسٹال کرنا روٹ کہلاتا ہے۔ اب آپ کوئی بھی روٹ سافٹ ویئر ڈاؤنلوڈ کر کے سپر یوزر کی اجازت سے مکمل اختیارات حاصل کرتے ہیں۔


اگر موبائل پر روٹ ہونا ناکام ہوجائے تو اسی ایپ کی کمپیوٹر ایپلیکیشن انسٹال کر کے کمپیوٹر سے روٹ کریں۔ اگر آپ کو یہ ایپ سمجھ نہ آئے تو دیگر ایپلیکیشنز استعمال کریں جیسے iroot یا Framaroot وغیرہ جو موبائل اور کمپیوٹر دونوں کے لیے استعمال کریں۔

What is rooting?
In simple terms, Rooting is a process of unlocking your Android phone which lets you conquer the limitations that the carrier or the manufacturer of your phone has imposed upon it.

Do the Pros Outweigh the Cons or the Other Way Around?






The pros of rooting your Android phone:

  • Rooting frees your Android phone from the clutches of the mobile carrier where you got your phone from unless you got it unlocked. If that’s the case, rooting frees your phone from the restrictions of the Android OS.
  • Rooting allows you to install “unofficial” and advanced versions of the Android OS. Generally, Android OS are carried over-the-air by Google and selected carriers to their Android-released devices. And this usually takes awhile to happen. Luckily, there are developers who make this updates available and the only way you can install them is to root your phone.
  • Rooting allows you to uninstall stock apps which are most of the time useless and were pre-installed by the manufacturer or your carrier
  • Rooting allows you take screenshots of your phone. It is so easy to take screenshots on the iPhone, but it will take rooting for Android phone users to do this.
  • Rooting allows you to back up your phone’s system to an SD card so that you can try out custom ROMs and revert back to your old system
  • Rooting allows you to move apps to an SD card instead of cramping your phone’s internal storage.
  • Rooting allows you to use custom operating systems that will render your Android phones more useful.
  • Rooting lets you overclock your phone’s kernel, making it performs faster than it was intended to perform by the manufacturer.
  • Rooting lets you fully personalize and customize your phone’s interface with cool themes, wallpapers, widgets and more.

The cons of rooting your Android Phone:

  • Rooting might void your phone’s warranty.
  • Rooting can cause your phone to act abnormally, especially if not done properly.
  • Rooting renders your phone unqualified to receive OS updates through OTA. So you will be on your own to look out for valid sources. The good news is that your phone is probably running the latest OS after you have rooted it.
  • You’ll be spending more time with your phone since rooting entails constant updates and all.
  • Rooting may make your phone perform faster but there are downsides to it specifically running too hot to the point of overheating your device.

Keep visiting my Blog for more interesting informations.

No comments:

Post a Comment